مقبوضہ کشمیر ،یوم جمعہ پر جامع مسجد سرینگر سیل،میر واعظ عمر فاروق دوبارہ گھر میں نظر بند
 
مقبوضہ کشمیر ،یوم جمعہ پر جامع مسجد سرینگر سیل،میر واعظ عمر فاروق دوبارہ گھر میں نظر بند
مقبوضہ کشمیر ،یوم جمعہ پر جامع مسجد سرینگر سیل،میر واعظ عمر فاروق دوبارہ گھر میں نظر بند

سرینگر(اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا حکومت نے سرینگر میں واقع تاریخی جامعہ مسجد کو سیل کر دیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامعہ مسجد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی پولیس اہلکاروں نے جامع مسجد کے دروازے کومقفل کر دیاہے۔ پولیس حکام نے انجمن اوقاف کوبتایا کہ آج جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ۔ ادھرقابض حکام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو دوبارہ گھر میں نظر بند کر دیا ہے اور انہیں سرینگر میں ان کی رہائش گاہ سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سرینگر میں ان کی رہائش گاہ اور جامع مسجد کے باہر بھارتی پولیس اور پیراملٹری اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کر دیاگیا ہے ۔