Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اقوام متحدہ میں پاکستان اور چین کی جانب سے پیش کردہ قرار داد منظور

اقوام متحدہ میں پاکستان اور چین کی جانب سے پیش کردہ قرار داد منظور

 

اقوام متحدہ میں پاکستان اور چین کی جانب سے پیش کردہ قرار داد منظور
اقوام متحدہ میں پاکستان اور چین کی جانب سے پیش کردہ قرار داد منظور

جنیوا (اے پی پی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 54 ویں اجلاس میں چین،پاکستان ، بولیویا، مصر، اور جنوبی افریقا سمیت دیگر ممالک کی جانب سے مشترکہ طورپر پیش کردہ عدم مساوات کے خاتمے کے تناظر میں معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے فروغ اور تحفظ سے متعلق ایک قرارداد کی منظوری دی گئی۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 54 ویں اجلاس میں 80 ممالک نے مشترکہ طور پر اس قرارداد کو پیش کیا اور اسے ترقی پذیر ممالک کی طرف سے وسیع پیمانے پر سپورٹ ملی۔ اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے انسانی حقوق کونسل میں کہا کہ قرارداد کا مقصد تمام فریقوں کے درمیان عدم مساوات اور معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کو فروغ دینا اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہے تاکہ ممالک کو متعلقہ امور پر مساوی تبادلے اور باہمی سیکھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔ یورپی یونین، امریکہ، فرانس، جرمنی اور دیگر ممالک نے مثبت کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا اور متعلقہ مشاورت میں حصہ لینے پر آمادگی کا اظہار کیا۔






Post a Comment

0 Comments