امریکا:مسلح شخص کی مختلف مقامات پرفائرنگ،22افرادہلاک، 60زخمی
امریکا:مسلح شخص کی مختلف مقامات پرفائرنگ،22افرادہلاک، 60زخمی |
واشنگٹن امریکی ریاست میئن میں مسلح شخص کی جانب سے مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں 22 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن شہر میں ملزم نے پہلے بولنگ کلب میں فائرنگ کی جس سے 10افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے بعد ازاں مسلح ملزم نے مقامی بار اور والمارٹ ڈسٹریبوشن سینٹر پر بھی فائرنگ کرکے وہاں موجود لوگو ں کو نشانہ بنایا۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم کی تصویر جاری کردی ہے جو کہ خودکار رائفل تھامے ہوئے ہے، ملزم کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی۔
0 Comments