Header Ads Widget

Responsive Advertisement

فلسطینی اپنی سرزمین میں رہتے ہیں، انہیں آزاد ریاست کا حق ہے،روسی صدر

فلسطینی اپنی سرزمین میں رہتے ہیں، انہیں آزاد ریاست کا حق ہے،روسی صدر

 

فلسطینی اپنی سرزمین میں رہتے ہیں، انہیں آزاد ریاست کا حق ہے،روسی صدر


ماسکو  :روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ فلسطینی اپنی سرزمین پر رہتے ہیں، انہیں اپنی آزاد ریاست کے قیام کا حق ہے ، اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو مصر چھوڑنے کا مطالبہ امن کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر نے انٹرویو میں کہا کہ ان کے لیے اندازہ لگانا مشکل ہے، فلسطینی جس سرزمین پر رہتے ہیں وہ تاریخی طور پر ان کی اپنی سرزمین ہے۔ فلسطینیوں کو اپنی ایک آزاد ریاست کے قیام کا حق ہے۔ انہوں نے اسرائیل میں تشدد کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام جیسے مسائل کو حل کیے بغیر تنازعہ حل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کی آباد کاری کی پالیسی مشرق وسطیٰ میں تشدد کے بھڑکنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بیان میں کہا کہ روس فلسطین ۔ اسرائیل تنازعہ کے حوالے سے کارروائی کے متوازن اصولوں پر کاربند ہے،دونوں فریقین کے ساتھ بات چیت میں مساوی فاصلہ برقرار رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دونوں فریقین کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔




Post a Comment

0 Comments