اسرائیل حماس کشیدگی کے باعث17 برطانوی شہری ہلاک یا لاپتہ

 

اسرائیل حماس کشیدگی کے باعث17 برطانوی شہری ہلاک یا لاپتہ
اسرائیل حماس کشیدگی کے باعث17 برطانوی شہری ہلاک یا لاپتہ

لندن  اسرائیل میں17برطانوی ہلاک یا لاپتہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث اسرائیل میں17برطانوی شہری ہلاک یا لاپتہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی بی سی کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں ہلاک یا لاپتہ ہونے والے برطانوی شہریوں میں بچے بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے برطانوی شہریوں میں سے صرف چند افراد کی شناخت ہو سکی ہے جن میں سے ایک 20 سالہ ناتھنیل ینگ بھی شامل ہے، جو اسرائیلی ڈیفنس فورسز میں خدمات انجام دے رہا تھا۔اس سے قبل غزہ کی سرحد سے لاپتہ ہونے والے 30 اسرائیلی اور 14 تھائی باشندے مل گئے تھے۔ خیال رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں مختلف ممالک کے شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ارجنٹائن کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسرائیل میں حماس کی کارروائیوں کے دوران ارجنٹائن کے 7 شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ 15 شہری تاحال لاپتہ ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی جانب سے بھی اسرائیل میں 18 تھائی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔