نوجوان پاک چین دوستی اوربھائی چارے کو مزید مضبوط بنائیں ،نگران وزیراعظم
نوجوان پاک چین دوستی اوربھائی چارے کو مزید مضبوط بنائیں ،نگران وزیراعظم |
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی کامنفرد رشتہ اعتماداور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہے،سنکیانگ صرف تجارتی اور مواصلاتی راہداری نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کو جوڑنے کاباعث بھی ہے،نوجوان پاک چین دوستی اوربھائی چارے کو مزید مضبوط بنائیں گے،چین میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں، دنیا بھر میں مقیم لوگ مذہب اور نسل سے بالا تر ہو کر غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چین کے خود مختار صوبہ سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی کے دورے کے دوران سنکیانگ یونیورسٹی گئے جہاں انہوں نےسکالرز، محققین، ماہرین تعلیم، فیکلٹی ممبران اور طلبا کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا، قبل ازیں وزیراعظم کو یونیورسٹی کے ہسٹری میوزیم میں99سال پرانی سنکیانگ یونیورسٹی کی تاریخ بارے بریفنگ بھی دی گئی،دریں اثنا نگران وزیراعظم نے ارومچی کی تاریخی یینگ ہینگ گرینڈ بازار مسجد میں نماز جمعہ ادا کی،انہوں نے ملک و قوم و امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔وزیراعظم نے غزہ کے مظلوم لوگوں کے حق میں خصوصی دعاکی۔انہوں نے یینگ ہینگ گرینڈ بازار مسجد کے امام اور سنکیانگ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے ڈین عبدالرقیب تومل نیاز سے ملاقات بھی کی،ارومچی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی پولٹ بیورو کے مرکزی ممبر اور سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے کے پارٹی سیکرٹری ما زنگروئی کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد اور علاقائی امن و ترقی کا ضامن ہے۔دونوں فریقوں نے سنکیانگ اور پاکستان کے پڑوسی علاقوں کے درمیان تعاون کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
0 Comments