Header Ads Widget

Responsive Advertisement

فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کا حق ادا کردیا، سراج الحق، شارع فیصل پر فلسطین مارچ

فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کا حق ادا کردیا، سراج الحق، شارع فیصل پر فلسطین مارچ

 

فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کا حق ادا کردیا، سراج الحق، شارع فیصل پر فلسطین مارچ
فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کا حق ادا کردیا، سراج الحق، شارع فیصل پر فلسطین مارچ

کراچی امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں سکریٹری جنرل اور یو این او کو جگانے کیلئے ایک کروڑ پٹیشن پاکستانی عوام کی طرف سے بھیجیں گے اور مطالبہ کریں گے کہ اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام ڈالی جائے اور اگر اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام نہیں ڈالی گئی تو دنیا میں تیسری جنگ عظیم ہوگی۔ عالم اسلام کے حکمران غزہ کو لاشوں اورملبے کا ڈھیر بننے کا انتظار نہ کریں اور فوری طور پر غزہ کو بچانے کے لئے عملی اقدامات کریں، امریکا نے اسرائیل کا ساتھ دیا تو ہم اسلام آباد میں سفارتخانے کے گھیراؤ کیلئے طوفان اقصیٰ کا اعلان اور فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دیں گے۔ سراج الحق نے اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکمرانوں نے غیر جانبداری اور خاموشی اختیار کی تو ہم سمجھیں گے کہ انہوں نے اسرائل اور امریکا کا ساتھ دیا۔ وہ جماعت اسلامی کے تحت شارع فیصل پر فلسطینی مسلمانوں و حماس مجاہدین کی جدوجہد اور تحریک مزاحمت کی حمایت میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ مارچ سے محمد حسین محنتی، حافظ نعیم الرحمن، محمد بلال، اسامہ رضی ، عامر سلیم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر اسد اللہ بھٹو، صابر ابو مریم،علامہ باقر زیدی، جنید باری، اسلم بھٹی، اسلم خان، محمود حامد، یونس سوہن ایڈوکیٹ ودیگر بھی موجود تھے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ ہم خیرمقدم کرتے ہیں کہ ایران اور سعودی عرب نے فلسطین کے حوالے سے آپس میں رابطے شروع کئے ہیں۔ نگراں وزیراعظم سن لیں کہ ابھی چائنا نہیں، بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ بچانے کے لئے فلسطین جانے کا وقت ہے۔ آرمی چیف صاحب سے کہتا ہوں کہ اس وقت صلاح الدین ایوبی، محمود غزنوی بن جائیں دو ارب مسلمان آپ کی پشت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ ہمارا جینا اور مرنا فلسطین کے ساتھ ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی شکست یقینی ہے۔ فلسطین کی مائیں اپنے بچوں کو شہادت کا درس دیتی ہیں۔ اگر ساری دنیا بھی ایک ہوجائے تو ایسی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتی۔ 16 سال سے غزہ کا محاصرہ ہے، ہر روز بمباری کی جارہی ہے، ہزاروں بزرگ، مائیں، بیٹیاں اور نواجوان شہید ہورہے ہیں۔ بد قسمتی سے امت مسلمہ کے حکمران بیدار نہیں ہوتے، صرف مذمتی بیان جاری کرکے ایک اور سانحے کا انتظار کرتے ہیں۔ امریکا پتھر اور غلیل سے لڑنے والوں کو دہشت گرد اور ان پر ٹینک چڑھانے والوں کی حمایت کرتا ہے۔ آج فلسطین کی مائیں، بہنیں اپنے بچوں کو جہاد کے لئے تیار کررہی ہیں۔ حماس کے مجاہدین نے صلاح الدین ایوبی کی سنت کو زندہ کیا ہے۔ یہ وقت آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کا نہیں، قوم اپنے پیٹ پر پتھر باندھنے کے لئے تیار ہے، حکمران آگے بڑھیں قوم بیت المقدس کی آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنا رخ امت کی طرف کریں اور امت کے جذبات کے مطابق بیانات دیں، حکومت پاکستان اور آرمی چیف فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مسلم امہ کے حکمران اور انوارالحق کاکڑ سن لیں کہ دو ریاستی مسئلہ بولنے والے امت مسلمہ کے غدار ہیں، آرمی چیف پوری امت مسلمہ کے آرمی چیف کو فون کریں اور پیغام پہنچائیں کہ اگر فلسطین پر حملہ کیا تو ہم فلسطین کے ساتھ ہیں، آرمی چیف کو امت مسلمہ کی ترجمانی کرنا ہوگی، مسلمانوں غیرت پکڑو، مسجد اقصیٰ کی آزادی کیلئے کام کرو۔ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم محمد بلال نے کہاکہ اہل کراچی نے ثابت کردیا ہے کہ شہریوں کا دل امت مسلمہ کے مسلمانوں اور فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔






Post a Comment

0 Comments