مہنگائی کے مارے عوام کیلئے نگراں حکومت کا ریلیف، پیٹرول 40 اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا
مہنگائی کے مارے عوام کیلئے نگراں حکومت کا ریلیف، پیٹرول 40 اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا |
کراچی نگراں حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔ پٹرول 40اور ڈیزل 15روپے سستا ہوگیا، پٹرول کی نئی قیمت 283روپے 83پیسے ، ڈیزل کی 303روپے 18پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 22روپے 43پیسے کم ہوگیا اور اب 214 روپے 85پیسے فی لٹر ملے گا، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق رات 12 سے ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پٹرول پر فی لیٹر 60 روپے لیوی اور 22روپے کسٹمز ڈیوٹی اور ڈیزل پر 50 روپے لیوی اور 23روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار رکھی ہے ۔ ادھر ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ 15روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں40روپے کمی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 283روپے83پیسے فی لیٹر ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 15روپے کمی کے بعد نئی قیمت 303روپے 18پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ مٹی کےتیل نئی قیمت 214روپے 85پیسے ہوگی اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر 60روپے لیوی اور 22 روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 50روپے لیوی اور 23روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی رحجان اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کے باعث حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے تاہم وہ ڈی ریگولیٹڈ ہونے کی وجہ سے حکومت نے ان کی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کیساتھ ساتھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
0 Comments