اسرائیل کا غزہ کی بجلی، خوراک ،ایندھن بند کرنے کا حکم،مکمل ناکہ بندی کی منظوری، لڑائی تیسر ے روز بھی جاری، اسرائیلی ہلاکتیں 1000سے متجاوز، جوابی بمباری سے 510فلسطینی شہید

اسرائیل کا غزہ کی بجلی، خوراک ،ایندھن بند کرنے کا حکم،مکمل ناکہ بندی کی منظوری، لڑائی تیسر ے روز بھی جاری، اسرائیلی ہلاکتیں 1000سے متجاوز، جوابی بمباری سے 510فلسطینی شہید

اسرائیل کا غزہ کی بجلی، خوراک ،ایندھن بند کرنے کا حکم،مکمل ناکہ بندی کی منظوری، لڑائی تیسر ے روز بھی جاری، اسرائیلی ہلاکتیں 1000سے متجاوز، جوابی بمباری سے 510فلسطینی شہید


غزہ،ریاض حماس اور اسرائیل کے درمیان گھمسان کی لڑائی کا سلسلہ تیسرے روز بھی شدت سے چلتا رہا اسرائیل پر راکٹوں کی بارش جاری ہے اور پیر کو حماس نے اسرائیلی علاقوںپر مزید4500راکٹ برسائے، اسرا ئیلی معیشت کو شدید دھچکا،کرنسی کی قیمت میں ریکارڈ کمی ، ساڑھے7سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ اسرائیلی ہلاکتیں 1000سے متجاوزجبکہ جوابی بمباری سے510فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔اسرائیل نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیتے ہوئے بجلی، خوراک ،ایندھن بند کرنے کی ہدایات دیں۔ سرحد پر ایک لاکھ فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔غزہ کے جبیلہ مہاجر کیمپ پر اسرئیلی فضائیہ کے تازہ حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے شجائیہ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، تازہ حملو ں کے بعد مزید ہزاروں فلسطینی محفوظ مقامت کی طرف نقل مکانی کر گئے ہیں ، عالمی میڈیا کے مطابق تین روزہ لڑائی میں دونوں طرف سے شہید اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد سے بڑھ گئی ہے جس میں510 فلسطینی اور اسرائیلی شہری شامل ہیں جبکہ ایک اسرائیلی اخبار نے کہا ہے کہ اب تک ایک ہزار اسرائیلی باشندے ہلاک ہو چکے ہیں ۔حزب اللہ سے ممکنہ لڑائی، کے پیش نظر لبنان اور شام کے ساتھ شمالی سرحد پر واقع قصبوں کو ممکنہ طور پر خالی کرنے کے منصوبے تیار کرنے کا حکم بھی دے دیا ،دوسری جانب فلسطین نے اسرائیلی جارحیت بند کرانے کیلئےعرب وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کر دی،اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا،جنگ میں اب تک ایک ہزار اسرائیلی مارے جا چکے ہیں اور 2156زخمی ہیں جبکہ تقریبا ایک ہزار فلسطینی بھی شہید ہو ئے جبکہ 2200 سے زائد زخمی ہیں، صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ میں حماس کے 800 اہداف کو نشانہ بنا نے کا دعویٰ کیا گیا اور اسرائیلی فضائیہ کے ساتھ ساتھ اسرائیلی بحریہ کی جانب سے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر بمباری کی گئی، اسرائیل نے غزہ کو بجلی، ایندھن اور دیگر اشیا کی فراہمی بند کرنے کے بعد انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی۔وزیر دفاع نے غزہ کی سرحد کے قریب واقع قصبوں میں سکیورٹی ٹیموں کو ہتھیار، گولہ بارود اور دستے فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کے قریب 7 سے 8 مقامات پر لڑائی جاری ہے، 4 جنگی ڈویژن کو جنوب میں تعینات کیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز حالات کنٹرول کرنے میں توقع سے زیادہ وقت لے رہی ہیں،حماس کے جنگجو گزشتہ روز اسرائیل کے جنوبی علاقے سے سرحد میں گھسے جہاں انہوں نے ٹینکوں کے ذریعے باڑ کو بھی ختم کردیا۔اسرائیل کے 8 شہروں میں اب بھی اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے درمیان لڑائی جاری ہے،فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد موومنٹ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے خلاف حالیہ لڑائی میں دشمن کے 30سے زائد اہلکاروں کو جنگی قیدی بنایا ہے، انہیں مفت میں رہا نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے چھوڑا جائے گااقوام متحدہ کی ایجنسی (او سی ایچ اے) نے بتایا ہے کہ غزہ میں اب تک ایک لاکھ 23 ہزار 538 افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جس کی بڑی وجہ خوف، عدم تحفظ اور گھروں کا تباہ ہونا ہے۔اسرائیلی بمباری سے 159 ہاؤسنگ یونٹس مکمل تباہ اور 1210 گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے، 73 ہزار سے زائد افراد نے سکولوں میں پناہ لے رکھی ہے، جن میں سے کچھ افراد کو ہنگامی شیلٹرز دیے گئے ہیں۔ ۔دوسری جانب اسرائیل کے بااثر اخبار نے اپنے اداریے میں وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو حملوں کا واحد ذمہ دار شخص قرار د یا ہے،دوسری جانب اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، نہ باضابطہ قرارداد پیش ہو سکی اور نہ ہی مشترکہ اعلامیہ یا بیان تک جاری ہو سکا۔ امریکا کی جانب سے رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کریں تاہم امریکی اور اسرائیلی مطالبے اور دباؤ کے باوجود کئی اراکین نے حماس کے حملوں کی مذمت نہیں کی۔امریکا نے اسرائیل پر حماس کے حملے کے معاملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر اظہار افسوس کر دیا۔ دریں اثنا عرب لیگ کے معاون سیکرٹری جنرل حسام زکی نے کہا ہے کہ جنرل سیکرٹریٹ کو فلسطین کی جانب سے عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کے حوالے سے درخواست موصول ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ عرب لیگ جنرل سیکرٹریٹ مراکش سمیت متعدد ممالک کے ساتھ جلد اجلاس بلانے کے سلسلے میں مشاورت کررہاہے ،امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے مطابق حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی شہری ہلاک ہو چکے ہیں،قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ امریکی حکام شہریوں کی بیرون ملک اموات کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں،سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے حماس کی جانب سے اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد تشدد میں اضافے کے خاتمے پر زور دیا ہے، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے 24گھنٹے میں دوبار ٹیلیفون پر رابطہ کیا دوسری جانب ترک صدررجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کیلئے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے،علاوہ ازیں اسلامی تعاون تنظیم نے بھی عالمی برادری سے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کردیا ہے۔فلسطین سے کشیدگی کے زیراثر امریکی ڈالر کے مقابلے میں اسرائیلی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوگئی،عالمی میڈیا کے مطابق حماس کے حملوں کے دوران اسرائیلی کرنسی کی قدر ساڑھے7سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی،سرکاری بانڈ کی قیمتیں بھی 3 فیصد تک گر گئیں۔، مصر اسرائیلی خواتین قیدیوں کے بدلے فلسطینی خواتین قیدیوں کی رہائی کیلئے سرگرم ہو گیا ہے جبکہ حماس نے تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ، عالمی میڈیا نے اسائیل نے غزہ میں ایک ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے، دوسری طرف آسٹر یا نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں تعمیر کیلئے دی جانے والی امداد بند کر رہا ہے ۔