Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ستمبر دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح، پاکستان تیسری پوزیشن پر، سری لنکا میں کم ترین

ستمبر دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح، پاکستان تیسری پوزیشن پر، سری لنکا میں کم ترین

 

ستمبر دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح، پاکستان تیسری پوزیشن پر، سری لنکا میں کم ترین
ستمبر دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح، پاکستان تیسری پوزیشن پر، سری لنکا میں کم ترین

اسلام آباد  پاکستان ستمبر2023 میں مہنگائی کے دباؤ کے حوالے سے دنیا بھر میں 31.4 فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ دیگر دوعلاقائی ریاستیں جو پاکستان سے آگے ہیں ان مین ترکی اور ایران شامل ہیں۔ اسی دوران سری لنکا جو چند ماہ قبل دیوالیہ ہوگیا تھا وہاں مہنگائی کم ترین یعنی 1.3 فیصد پر کھڑی ہے واضح رہے کہ ستمبر 2022 میں یہ شرح 69.8 فیصد تھی۔چین میں مہنگائی کی شرح 0 فیصد ،سری لنکا میں اگست 2023 میں مہنگائی کی شرح 4 فیصد تھی ،جولائی 2023 میں 6.3 فیصد اور جون 2023 میں 12 فیصد تھی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد اب پاکستان میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے کم ہونے کی توقع ہے کیونکہ تیل کی قیمتیں گھٹیں گی اور گزشتہ اکتوبر کی نسبت اعلیٰ بیس ایفکٹ دیکھنے کو ملے گا۔ گزشتہ برس کے مہنگائی کے دباؤ کے علاقائی ڈیٹا کے مطابق ترکی میں مہنگائی کی شرح 61.5 فیصد پر ہے جب کہ ستمبر 2022 میں یہ 83.5 فیصد تھی۔ ترکی میں اگست2023میں مہنگائی کی شرح 58.9فیصد تھی۔ایران میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 39.5فیصد تک ہلکی سی گری ہے یہ گزشتہ برس اسی مہینے کے دوران 39.6 فیصد تھی۔حالانکہ اگست 2023 میں مہنگائی کی یہ شرح 39.8فیصد تھی۔پاکستان میں مہنگائی کی جوشرح ستمبر 2023 میں 31.4 فیصد کے اردگرد ہے وہ گزشتہ سال اسی مہینے کے دوران 23.2 فیصد تھی جبکہ اگست 2023 میں یہ 27.4فیصد تھی۔ کنزیومر پرائس انڈیکس کی بنیاد پر مہنگائی مئی 2023میں38فیصد، جون میں29.4فیصد جولائی میں 28.3فیصد اور اگست میں 27.4 فیصد تھی۔ بنگلہ دیش میں رواں اور گزشتہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد پر رہی۔







Post a Comment

0 Comments