موضوع سرہ غوڑ گئی کی سیٹلمنٹ ایماندار عملے سےکرائی جائے، پروفیسر حنیف بازئی

 

موضوع سرہ غوڑ گئی کی سیٹلمنٹ ایماندار عملے سےکرائی جائے، پروفیسر حنیف بازئی
موضوع سرہ غوڑ گئی کی سیٹلمنٹ ایماندار عملے سےکرائی جائے، پروفیسر حنیف بازئی

کوئٹہ  زمینداران موضع سرہ غوڑگئی کے رہنما پروفیسر محمد حنیف بازئی نے کہا ہے کہ موضع سرہ غوڑگئی کی سیٹلمنٹ غیر جانبدار ، ایماندار و تجربہ کار عملے سے کرائی جائے ،اگر سیٹلمنٹ شروع نہ کرائی گئی تو قبائل کے ساتھ مل کر قبائلی احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے،یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی ، اس موقع پر علی خان بازئی ، حاجی محمد اسحٰق بازئی، داؤد خان بازئی، قدیم خان بازئی، علاوالدین بازئی سمیت دیگر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کوہ تکتو بازئی قبائل کی ملکیت ہے جو ضلع کوئٹہ میں پاکستان بننے سے قبل سے یہاں آباد ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ موضوع سرہ غوڑگئی کی سیٹلمنٹ ایماندار عملے سے کرائی جائے اس وقت زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں اور حکومت کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں ، ریکارڈ کے مطابق سروے کرکے حدود کا تعین کرکے قبائل کو جھگڑوں سے بچایا جائے۔