Header Ads Widget

Responsive Advertisement

زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس، 2 نومبر کو پہیہ جام کا اعلان

زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس، 2 نومبر کو پہیہ جام کا اعلان

 

زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس، 2 نومبر کو پہیہ جام کا اعلان
زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس، 2 نومبر کو پہیہ جام کا اعلان

کوئٹہ  زمیندار ایکشن کمیٹی نے 2 نومبر کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام کا اعلان کر دیا ،بجلی بحال نہ کی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور ڈی چوک پر دھرنا کی دھمکی دیدی ۔ گزشتہ روز زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی کی زیر صدارت ایم پی اے ہاسٹل میں ایکشن کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس ہوا جس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمنٰ بازئی، حاجی ولی محمد رئیسانی، سید عبدالقہار آغا، حاجی عبدالجبار کاکڑ، حاجی کاظم خان اچکزئی، حاجی شیر علی مشوانی، حاجی ملک روز الدین کاکڑ،حاجی محمد افضل دشت، خالق داد، صدیق اللہ آغا، ٹکری پار الدین ملک رفیق سیلاچی، حاجی محمد عالم، حاجی فتح محمد بادینی، نجیب اللہ، محمد مراد، حاجی سیف اللہ، مقبول احمد رودینی، حاجی محمد اعظم، میر غلام عین مینگل، حاجی محمد امین بدوزئی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ 19 اکتوبر کو زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں حکومت بلوچستان کے توسط سے کیسکو کے ساتھ تحریری معاہدہ پر عدم عمل درآمد سمیت زمیندار ایکشن کمیٹی کے احتجاجی تحریک سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کیسکو چیف نے بے بسی کا اظہار کیا جس کے بعد نگران وزیر اطلاعات سے رابطہ کیا گیا اور صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔ اجلاس سے ملک نصیر احمد شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ڈیڑھ ماہ سے بجلی کی بندش سے گرم علاقوں میں گندم کی بوائی نہیں ہوسکی جبکہ ٹھنڈے علاقوں میں گندم کی بوائی 15 نومبر تک ہوگی لیکن کیسکو بلخصوص وفاقی سیکرٹری انرجی کی ہٹ دھرمی قابل افسوس ہے، میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ زمینداروں کے نقصانات کا سروے کریں تاکہ حقائق سامنے آنے کے ساتھ بلوچستان کے زمینداروں کی مشکلات اجاگر ہ ہوں ۔







Post a Comment

0 Comments