حماس اور اسرائیل میں جنگ شروع ،40 سے زائد اسرائیلی ہلاک،740زخمی (غزہ پر بمباری 200 فلسطینی شہید) 


حماس اور اسرائیل میں جنگ شروع ،40 سے زائد اسرائیلی ہلاک،740زخمی (غزہ پر بمباری 200 فلسطینی شہید)

حماس اور اسرائیل میں جنگ شروع ،40 سے زائد اسرائیلی ہلاک،740زخمی (غزہ پر بمباری 200 فلسطینی شہید)

بیت المقدس حماس اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ چھڑ گئی ، اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ نے اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پانچ ہزار میزائل داغنے کا دعویٰ کیا جبکہ اسرائیل کی جانب سے بھی غزہ پر بمباری کی گئی جس سے سے زائد فلسطینی شہید اور متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں ۔حماس کی جانب سے یہ حملہ اسرائیل کے 1973 کی جنگ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے،حزب اللہ نے حملے کی حمائیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ اسرائیلی مظالم کا جواب ہے، اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حملے میں کم از کم 40 اسرائیلی ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حماس سے تعلق رکھنے والے درجنوں مسلح افراد غزہ کی پٹی سے اچانک حملے میں جنوبی اسرائیل میں گھس گئے اور باڑ اکھاڑ دی ۔حماس کی القسام بریگیڈ نے پہلے ہزاروں راکٹ داغے اور پھر پیدل دستے سرحدی باڑ توڑ کر اسرائیل میں داخل ہوئے، القسام بریگیڈ کے مزاحمت کار موٹرگلائیڈرز کے ذریعے فضا سے بھی اسرائیل میں داخل ہوئے، حماس نے صیہونی کمانڈر گرفتار نمرود الونی کو گرفتار کرلیا ہے،۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے ابدائی کامیا بیوں پر سجدہ شکر ادا کیا اور کہا ہے کہ جلد تمام علاقے واپس لیں گے ۔حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر محمد الضیف ’ابو خالد‘ کی طرف سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپریشن ’طوفان الاقصیٰ میں اسرائیل پر پانچ ہزار میزائل داغے جا رہے ہیں ۔سربراہ محمد الضیف نے اپنے بیان میںکہا کہ یہ زمین پر آخری قبضے کو ختم کرنے کی سب سے بڑی جنگ کا دن ہے، ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کرلیا کہ اب بس بہت ہوچکا ،ہم نے غاصب (اسرائیل) کے تمام جرائم کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ ان کے عوام کو ’آبادکاروں اور قابض فوجیوں کی دہشت‘ کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔، اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ میں حماس کے اہداف پر جوابی فضائی حملے کیے ہیں، جس میں بیس فلسطینی جاں بحق ہوچکے، غزہ میں فلسطینی وزارت داخلہ کی عمارت بھی تباہ ہوگئی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم حالتِ جنگ میں ہیں‘ اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے کہا ہے کہ حماس نے ’ایک سنگین غلطی‘ کی ہے اور یہ کہ ’اسرائیل کی ریاست یہ جنگ جیت جائے گی‘۔ نیتن یاہو کی زیرِ صدارت ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں ہنگامی اجلاس ہوا،جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کی بھی منطوری دے دی ہے۔ دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارےمیں جشن کاسماں ہے اور فلسطینی شہریوں کی جانب سے حماس کی کارروائی کا خیر مقدم کیا گیا۔مقبوضہ بیت المقدس،نابلس سمیت متعددعلاقوں میں فلسطینیوں کاسڑکوں پرجشن منایا گیا۔