1500حماس مجاہدین ہلاک ،غزہ سرحدی علاقےکا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا، اسرائیلی دعویٰ، حماس کا زعیم ملٹری بیس پر حملہ

 

1500حماس مجاہدین ہلاک ،غزہ سرحدی علاقےکا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا، اسرائیلی دعویٰ، حماس کا زعیم ملٹری بیس پر حملہ

1500حماس مجاہدین ہلاک ،غزہ سرحدی علاقےکا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا، اسرائیلی دعویٰ، حماس کا زعیم ملٹری بیس پر حملہ


تل ابیب ، غزہ (ایجنسیاں)اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے 1500مجاہدین ماردیے جب کہ غزہ سرحدی باڑ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔ دوسری جانب حماس نے زعیم ملٹری بیس پر حملہ کردیاجب کہ اشکلون شہر خالی کرنے کی کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس شہر پر بڑا حملہ کرنے والے ہیں۔ادھر غزہ میں اسرائیلی بمباری سے سیکڑوں عمارتیں تباہ اور سیکڑوں نہتے شہری شہید اورہزاروں زخمی ہوگئے ۔ یواین سیکرٹری جنرل نے خبر دار کیا ہے کہ صورتحال بگڑے گی۔علاوہ ازیں سعودی ولی عہد نے کہا ہے کہ جائز حقوق اور دیرپا امن کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد اب اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحدی پٹی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے اور حماس کے 1500مجاہد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر بارودی سرنگیں بچھانا شروع کردی ہیں۔اسرائیل نے غزہ کے محاصرے کو مزید شدید تر کرنے کے بعد مغربی کنارے میں بھی فلسطینی عوام کی نقل و حرکت کو مکمل روک دینے کی خاطر مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے۔غزہ کے مکمل محاصرے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے تشویش کا اظہار کیااور کہا کہ غزہ میں بجلی، ایندھن، کھانا بند ہونے سے سنگین صورت حال مزید بگڑ جائے گی۔دریں اثنا حماس حملوں سے اسرائیل کا تجارتی پہیہ بھی رکنے لگا، غزہ کے قریب واقع اہم اشکلون پورٹ بند ہوگئی ہے۔اسرائیل کی دوسری بڑی گیس فیلڈ سے پیداوار روک دی گئی ہے۔حماس رہنما اسمٰعل ہنیہ کہا کہ ان کے مجاہدین نے رعیم کے ملٹری بیس پر حملہ کیا ہے،دشمن کو بھاری قیمت چکانا ہو گی,حماس کے رہنما ابو عبیدہ نے اسرائیلی شہر اشکلون کے لوگوں کو اپنے گھر چھوڑنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر راکٹوں سے بڑا حملہ کیا جانے والا ہے۔سعودی ولی عہد نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے رابطہ کرکے غزہ میں بڑھتی فوجی کشیدگی اور بگڑتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیالات کیا۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہمیں فلسطینیوں کی زندگی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مصری صدر عبدالفتح السیسی اورشاہ اردن سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کر کے اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا ہیلی کاپٹر نے لبنان میں چھاپہ مار کر کارروائی کی جب کہ حزب اللہ کے مطابق حملے میں اس کے تین جنگجومارے گئے۔یورپی کمیشن کی جانب سے فلسطین کیلئے امداد روکنے کے معاملے پر آئرلینڈ نے اعتراض کردیا۔سپین نے بھی کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے تناظر میں فلسطینیوں کو ترقیاتی امداد معطل کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے سے متفق نہیں ہے۔