Header Ads Widget

Responsive Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کو لیزیا فروخت کیاجائے،IMF

IMF,یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کو لیزیا فروخت کیاجائے

 

یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کو لیزیا فروخت کیاجائے،IMF

 IMF,یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کو لیزیا فروخت کیاجائے

اسلام آباد  عالمی مالیاتی ادارےنے یوٹیلیٹی سٹورز سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کو لیز پر دینے یا فروخت کرنے کا مطالبہ کردیا،میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو ختم یا نجی شعبے کے حوالے کیا جائے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھایا جائے،حکومتی ملکیتی اداروں کی سربراہی موجودہ معاشی صورتحال میں معیشت کیلئے نقصان دہ ہے،ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کی نجکاری یا انہیں ختم کرنے پرآئی ایم ایف کو کوئی جواب نہیں دیا تاہم یوٹیلیٹی سٹورز کو ختم کرکے بی آئی ایس پی کا سالانہ بجٹ بڑھانے کی تجویزبھی زیر غور ہے،وزارت صنعت و پیداواریوٹیلیٹی سٹورز کیلئے تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچی کیونکہ نگران حکومت کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کا حتمی فیصلہ کرنا مشکل ہے۔دریں اثناء آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو میں کمی کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 2.5 فیصد تک رہےگی جبکہ حکومت نے 3.5فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی تھی، آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 23.6فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ حکومت نے 21.9فیصد کی پیشگوئی کی تھی گزشتہ پروجیکشن میں آئی ایم ایف نے سی پی آئی مہنگائی کی شرح25.9فیصد کی توقع ظاہر کی تھی تاہم اس مرتبہ اسمیں کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے،آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق بیروزگاری کی شرح 8فیصد رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ مالی سال 8.5فیصد، 2022میں 6.2فیصد تھی ، مالی سال 2022 میں پاکستان کی اقتصاد ی نموکی شرح 6.1 فیصد اور 2022 میں منفی 0.5 فیصد رہی، آئی ایم ایف نے کرنٹ اکائونٹ خسارے کی شرح 1.7فیصد رہنے کی توقع کاظاہر کی ہے، ترقیاتی یافتہ معیشتوں میں 2024کے دوران اقتصاد ی نمو کی شرح 1.4فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Post a Comment

0 Comments