Header Ads Widget

Responsive Advertisement

غزہ پر زمینی حملے کی تیاری،امریکی طیارہ اسلحہ لے کر پہنچ گیا، حماس کے جوابی میزائل حملے،1200 اسرائیلی ہلاک،شہید فلسطینیوں کی تعداد 1100 ، زخمی5 ہزار

غزہ پر زمینی حملے کی تیاری،امریکی طیارہ اسلحہ لے کر پہنچ گیا، حماس کے جوابی میزائل حملے،1200 اسرائیلی ہلاک،شہید فلسطینیوں کی تعداد 1100 ، زخمی5 ہزار

 

غزہ پر زمینی حملے کی تیاری،امریکی طیارہ اسلحہ لے کر پہنچ گیا، حماس کے جوابی میزائل حملے،1200 اسرائیلی ہلاک،شہید فلسطینیوں کی تعداد 1100 ، زخمی5 ہزار

غزہ ، مقبوضہ بیت المقدس  اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کی تیاری کرلی ، 3لاکھ صہیونی فوجی ، ٹینک اور بھاری فوجی سازوسامان سرحد پر پہنچادیا گیا ہے، غزہ کی آبادی پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری اور توپخانے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ، ہزاروں عمارتیں تباہ ہوچکیں،امریکی طیارہ اسلحہ لے کر پہنچ چکاہے،حماس کے جوابی میزائل حملے بھی جاری ہیں،اب تک 12000اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں، اسرائیل کی جانب سے کلسٹر بموں ، عالمی سطح پر ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں (وائٹ فاسفورس) کا استعمال کیا جارہا ہے ، غزہ کے اسپتال بھر چکے ، خوفناک بمباری میں غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1100ہوگئی ،شہدا میں سیکڑوں خواتین اور بچے شامل ہیں ، 5ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے، حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے خان یونس کےعلاقے میں القسام بریگیڈ کے سربراہ کے والد کے گھر پر بھی بمباری کی ہے جس میں حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد الضیف کے والد ، بھائی ، بھتیجا اور پوتی شہید ہوگئی ، غزہ کی مکمل ناکہ بندی ایندھن کا ذخیرہ ختم ہوگیا جس کے بعد بجلی کی پیداوار کا واحد پلانٹ بند کردیا گیا ، غزہ مکمل تاریکی میں ڈوب گیا، رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ غزہ میں بجلی کی بندش اور میڈیکل سپلائی جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے، فلسطینی شہریوں پر براہ راست فائرنگ میں ایک 13سالہ بچی سمیت 5افراد شہید متعدد نوجوان زخمی ہوگئے،دوسری جانب حماس نے اسرائیل کے جنوبی شہروں تل ابیب، عسقلان اور سیدورت پر سیکڑوں میزائل برسا دیئے ، اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین کے 11ارکان اور ہلال احمر اور ریڈ کراس کے 5افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔حماس نے کہا کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر بمباری نہ روکی تو وہ اسرائیل کے شہر حیفا پر بھی میزائل داغ دے گا۔ ترکیہ کا کہنا وہ قیدیوں کی رہائی کیلئے حماس کیساتھ مذاکرات کررہا ہے ، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے جنگ ختم ہونے تک قیدیوں کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا، لڑا ئی شام اور لبنان کی سرحد تک بھیپہنچ گئی۔ اسرائیلی فوج نے گولان شامی علاقے پر بمباری کی واب میں پہلی مرتبہ شام سے اسرائیل پر گولہ باری کی گئی ہے ۔فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے غزہ کے علاقے الکرامہ میں بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ فاسفورس بم استعمال کئےہیں۔روسیصدر پیوٹن نے امید ظاہر کی کہ جنگ مزید نہیں پھیلے گی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کسی بھی قیمت پر اس جنگ کو مزید پھیلنے سے روکا جائے کیوں کہ اس کے عالمی صورتحال پر اثرات مرتب ہوں گے ،ایسا مذاکراتی عمل شروع کیا جانا چاہئے جو فلسطینیوں سمیت تمام فریقوں کیلئے قابل قبول ہو۔ چین نے ایک بار پھر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ۔ او آئی سی نےاسرائیلی فوج کی جارحیت کی مذمت کرتےکہا کہ فلسطینیوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرایا جائے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بدھ کو اعلان کیا کہ ملک میں ایمرجنسی مشترکہ حکومت قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا جو جنگ کے جاری رہنے تک کام کرتی رہے گی۔سعودی عرب نے اوآئی سی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔




Post a Comment

0 Comments